اوکاڑہ : پولیس کی محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کیخلاف کارروائیاں جاری
اوکاڑہ پولیس کی محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کیخلاف کارروائیاں جاری. پولیس ترجمان کےمطابق شوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کے ذریعے تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی کڑی نگرانی تاحال 5 واقعات رپورٹ ہوئے ، 5 مقدمات درج ، 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے فیس بک ، وٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابلِ اعتراض مواد شئیر کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی . لاعلمی میں یا دانستہ طور پر مسلکی بحث و مباحثہ میں کسی بھی مسلک کے جزبات مجروح کرنے پر مقدمہ کا اندراج ہوگا جس سے آپ کا مسقبل بھی تاریک ہو سکتا ہےضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3MPO Detention Orders کے تحت آپ کو 90 دن جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے اجتناب کریں
Leave A Comment