تازہ ترین

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا۔ آپریشن کے دوران 30 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اس نیٹ ورک سے تھا جو بھارت کی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج کے مستعد انٹیلی جنس نیٹ ورک اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحدی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement