سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کریں گے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔ اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک وزارتی وفد اتوار کو رام اللّٰہ جائے گا۔سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کا انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا بیان دیا ہے۔