تازہ ترین

سعودی حکام نے حج فراڈ میں ملوث کئی افراد کو جعلی حج اسکیمیں چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جن میں سوشل میڈیا پر جھوٹے حج پیکجز کی تشہیر شامل ہے۔ سعودی وزیر وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز اس حوالے سے اہم اعلان کیا۔ملزمان پر مقدس مقامات پر رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی جعلی سہولیات کی تشہیر، دوسروں کی جگہ حج ادا کرنے کی پیشکش، قربانی کے جانور فروخت اور تقسیم کرنے، اور غیر مجاز حج رسٹ بینڈز بیچنے جیسے الزامات عائد کیے گئے۔وزارت نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد سے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم افراد کو حج پرمٹ صرف ”نسک“ پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا، جب کہ بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو سعودی حکام سے منظور شدہ حج ویزا ”تصریح“ پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔

 

Leave A Comment

Advertisement