سی سی ڈی اور انٹرپول کی متحدہ عرب امارات میں کارروائی، 3 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور انٹر پول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزمان میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں اور انہیں سی سی ڈی پنجاب اسپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور آئی جی پنجاب نے ان خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی سی ڈی کو سونپ دیا تھا۔
سی سی ڈی نے انٹر پول سے اشتہاری ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کراوئے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی ڈی نے قلیل مدت میں تینوں اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا، سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
Leave A Comment