سعودی عرب میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف علاقوں میں منگل تک شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ میں درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے جو اولوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ اسی طرح دارالحکومت ریاض میں بھی معتدل سے شدید بارش متوقع ہے، جب کہ جنوب مغربی علاقے نجران میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا سلسلہ مغربی علاقوں مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، جازان، وسطی علاقہ قصیم، حائل، شمالی سرحدی علاقے اور مشرقی صوبے تک پھیلنے کا امکان ہے۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کے خطرے والے مقامات سے دور رہیں، اور مختلف ذرائع سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
Leave A Comment