سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عیدالفطر منائی جائے گی
سعودی عرب میں عید شول کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی ۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، ایران میں عید الفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔علاوہ ازیں عمان میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عمان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
Leave A Comment