امریکا میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا آغاز
اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو میزبان اور ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات میں لبنانی وفد کی قیادت امریکا میں لبنان کی سفیرندا حمادہ مواد کر رہی ہیں جبکہ اسرائیلی وفد کی قیادت امریکا میں اسرائیلی سفیریچیل لیتر کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات بند کمرے میں ہوں گے البتہ بات چیت سے قبل فریقین کے سفیر میڈیا سے کچھ دیر گفتگو بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کے پہلے ہی روز اسرائیل نے لبنان پر اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے کیے تھے۔ان حملوں میں اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے بھی زائد ہوگئی ہے۔جس پر ایران اور پاکستان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک بھی جنگ بندی کا دائرہ کار لبنان تک چاہتے ہیں۔
Leave A Comment