تازہ ترین

امریکی ناکہ بندی پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔ مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کرسکتے ہیں، یہ اقدام جنگ بندی کمزور کرے گا۔یہ اقدام آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے۔موجودہ صورتِ حال اس وقت نازک موڑ پر ہے،  چین مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement