پاکستان میں اگلے 2 دنوں میں ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں،صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں ایران سے ممکنہ پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے 2 دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "آپ کو وہیں رہنا چاہیے، کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم وہاں جانے کی طرف زیادہ مائل ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment