تازہ ترین

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اور اٹلی کے عسکری معاہدے کی تجدید قریب تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس معاہدے پر 2016 میں دستخط ہوئے تھے اور اس میں فوجی سازوسامان اور تحقیق پر تعاون شامل تھا، اسے ہر پانچ سال بعد تجدید کرنے کی ضرورت ہے۔

پوپ سے متعلق ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے، وزیراعظم اٹلی http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=77562

واضح رہے یہ فیصلہ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے لبنان کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement