تازہ ترین

مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتارپولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمد کرلیے ہیں۔امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نشان دہی کر دی اور گرفتار ملزم احتشام ریکارڈ یافتہ ہے اور مزید کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

Leave A Comment

Advertisement