ایبٹ آباد :ڈمپر کے نیچے سکول کے 8 بچوں کو کچلنے والا ملزم ڈرائیور گرفتار
ایبٹ آباد تھانہ مانگل نے ڈمپر کے نیچے آٹھ نجی سکول کے بچوں کو کچلنے والے ڈرائیور کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم محسن سکنہ بالڈھیری نے گزشتہ روز روڈ کراسنگ کے دوران نجی سکول کے آٹھ بچوں کو ڈمپر سے کچل دیا تھا، تین بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، پانچ شدید زخمی ہوئے۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا.
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جہاں ملزم اور اُس کےساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔
Leave A Comment