تازہ ترین

موٹر وے ایم فائیو پر بھونگ شریف کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بسوں کو گولیاں لگنے سے نقصان پہنچا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کے بعد ٹریفک کو اعظم پور سروس ایریا اور گڈو انٹر چینج کے قریب روک دیا تھا، فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے میں فرار ہوگئے، پولیس نے ملزموں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔

موٹروے پر ڈاکوئوں کی جانب سے کوچوں پرکی گئی فائرنگ سے زخمی ہونیوالےمسافروں میں قلب عباس سکنہ تلہ کنگ ' زبیر سکنہ مردان ' فرخ سکنہ مریدکے کو فائر لگے جس سے وہ زخمی ہو گئے' جنہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں داخل کرادیا گیا ہے .پولیس کے مطابق 4 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں شیخ زید ہسپتال لایا گیا ہے 

 

Leave A Comment

Advertisement