تازہ ترین

سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو میچ جیتنے کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔افغانستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے ابراہیم زادران کے 48 اور رحمان اللّٰہ گرباز 40 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔گل بدین نائب نے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ مل کر افغانستان کے لیے شاندار اختتام کیا، جب انہوں نے محض 18 گیندوں پر ناقابل شکست 40 رنز کی شراکت داری قائم کی۔گل بدین نائب 14 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عمرزئی نے 9 گیندوں پر 14 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement