عید میلادالنبیؐ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
عید میلادالنبیؐ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔کل ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس ہوگی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کی سیرت کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔
Leave A Comment