سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونیوالے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ اور بوگس کمپنیوں سے بچنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دے دی۔ایف بی آر کے مطابق رجسٹرڈ ہونے کے پہلے مہینے میں ہی بائیو میٹرک کروانا ہو گی ۔اس سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کر کے کمپنی رجسٹرڈ کروا لی جاتی تھی ، اور اس وجہ سے بوگس کمپنیوں کے ذریعے بھاری ٹیکس فراڈ کے کیسز سامنے آتے تھے۔ ایف بی آر نے اس طریقہ واردات پر قابو پانے کیلئے اب پہلے مہینے میں ہی بائیو میٹرک کروانا لازمی کروانے کا اقدام اٹھایا ہے۔
Leave A Comment