تازہ ترین

چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا. ملزم نے وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے  خود کو بھی زخمی  کر لیا. پولیس نے 24 گھنٹوں میں ملزم کو آلہ قتل سمیت  گرفتار  کر لیا. تھانہ صدر رینالہ خورد کے گاؤں 15 ون ایل میں کسی معمولی جھگڑے پر چھوٹے بھائی علی رضا نے اپنے بڑے بھائی بابر  علی کو کھیتوں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود کو بھی زخمی کر لیا. ملزم نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے شور مچایا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور مجھے زخمی کردیا. اور موقع سے فرار ہوگئے. پولیس اور سائنس فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی. جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے  ہسپتال  منتقل کر دی

پولیس نے ابتدائی  تفشیش شروع کردی. اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کر لیا. جو کہ مقتول کا چھوٹا بھائی نکلا جس سے آلہ قتل برآمد کر لیا. پولیس گرفتار ملزم سے مزید تفشیش کر رہی ہے.دونوں بھائیوں میں جھگڑے کےاصل حقائق بعد از تفشیش سامنے آئینگے

Leave A Comment

Advertisement