تازہ ترین

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ۔ایک گھر کے تین افراد کوباڈی بلڈنگ ایونٹ میں آفیشل بنانے کا معاملہ میں باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ، شوہر، بیوی، بیٹی کو آفیشل بنانے بنانے پر فیڈریشن کو کلین چٹ مل گٸی ،پی ایس بی نے این او سی جاری کرنیوالوں کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی ، تفصیل کے مطابق سیکرٹری باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھائی لینڈ گئے ،  ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں اہلیہ اور بیٹی کو پاکستان کی نمائندگی کروائی ،پاکستان سپورٹس بورڈ نے نمائندگی کے لئے این او سی جاری کیا تھا ،اس سے قبل گولڈ میڈل حاصل کرنے کے جھوٹے دعوے پہ نیٹ بال فیڈریشن کو بھی سرزنش کی گئی تھی۔




 

 

 

Leave A Comment

Advertisement