تازہ ترین

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی، حاجی عبدالحلیم شنواری گزشتہ روز انتقال کر گئے، مرحوم اپنے علاقے میں ایک نہایت معزز اور محترم شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ راشد خان اس وقت شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں بھائی کے انتقال کی افسوسناک خبر پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد سامنے آئی۔غم کے باوجود راشد خان نے ہمت دکھائی اور صرف 16 گیندوں پر 39 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا، تاہم پاکستان یہ میچ 39 رنز سے جیت گیا، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی افغان کپتان کے گرد جمع ہوئے اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑی اور ٹیم منیجر راشد خان کو گلے لگا کر دلاسہ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی اور دنیا بھر کے شائقین نے راشد خان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعائیں کیں۔

Leave A Comment

Advertisement