لاہور میں سیوریج لائن ٹوٹنے سے سڑک میں شگاف، گڑھے میں گاڑی گر گئی
سمن آباد کے علاقہ رستم پارک نالہ کے قریب سیوریج لائن ٹوٹنے اور سڑک بیٹھنے سے شگاف پڑ گیا۔ شگاف پڑنے کے باعث کار بھی گڑھے میں گر گئی، کھڑی گاڑی گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شگاف پڑنے کے بعد انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، حفاظتی ٹیپ لگا کر راستے کو بند کر دیا گیا۔
برکت مارکیٹ کے قریب ریسکیو کی گاڑی کے ٹائر گڑھے میں پھنس گئے، گاڑی کو گڑھے سے نکالنے کےلیے کرین پہنچ گئی جس نے گاڑی کو باہر نکالا۔
Leave A Comment