دریاؤں میں سیلاب اور پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال
دریاؤں میں سیلاب اور پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج، گنڈا سنگھ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 54 ہزار 2 سو 19 کیوسک ہے۔
دریائے راوی، ہیڈ بلوکی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 23 ہزار 3 سو 85 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار 9 سو 60 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
جسڑ کے مقام پر دریائے راوی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 91 ہزار، 7 سو 40 کیوسک ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 61 ہزار 8 سو 80 کیوسک ہے۔
دریائے چناب ہیڈ خانکی کے مقام کے اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 41 ہزار 4 سو 29 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 60 ہزار 7 سو 63 کیوسک ریکارڈ ہے۔
Leave A Comment