لاہور: تھانہ ہیئر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک
تھانہ ہیئر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمران نے چند روز قبل گھریلو تنازع پر اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور سسر کو قتل کیا تھا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے بیدیاں روڈ پر چھاپہ مارا جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
Leave A Comment