پنجاب سیلابی صورتحال، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولز میں چھٹیوں کا اختیار متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو دے دیا
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے چھٹیوں کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اسکولز سیلاب سے متاثر ہیں، بیشتر اسکولز میں سیلاب کا پانی تاحال جمع ہے۔جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی سیز سیلابی حالات کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کریں،سیلاب کے حالات بہتر ہونے پر اسکولز کھول دیے جائیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد 3 بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
Leave A Comment