بجلی بچت پروگرام:انورٹر پنکھوں کیلئے صارفین سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز
وفاقی حکومت نے بجلی بچت پروگرام کے تحت آٹھ کروڑ انورٹر پنکھے دینے کے لئے صارفین سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا۔بجلی بچت پروگرام کے تحت وفاق نےصارفین کو8کروڑانورٹرپنکھےدینےکامنصوبہ شروع کیاہےجس کے تحت صارفین کی آن لائن درخواستیں جمع کرانے کاآغازہوگیاہے،تاہم منصوبےکےتحت پنکھوں کےحصول کیلئےوفاق نےکڑی شرائط عائدکردی ہیں۔انورٹر پنکھوں کےحصول کیلئےکنکشن مالک مکان کےنام پرہونالازمی قراردیاگیاہے،دو سال کے دوران دو سے زیادہ اقساط کی سہولت لینے والے صارفین بھی منصوبہ کے لئے اہل نہیں ہونگے،صارفین کو 6 سے 18 ماہ کے دوران بلوں میں اقساط کی صورت کی ادائیگی کرنا ہو گی۔پنکھوں کی خریداری کیلئے 3 لاکھ روپے بینک فنانس کر سکیں گے،معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے،8کروڑ پنکھے تبدیل کرنے کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
وا ضح رہے کہ صارفین کو آسان اقساط پر جدید پنکھے فراہم کئے جائیں گے جن کی وصولی اقساط میںبجلی کے بلوں میں شامل کر کے کی جائے گی۔
Leave A Comment