ٹریفک فلو بری برح متاثر: کلمہ چوک سےلاہوربرج تک بائیکر لین کیلئے مخصوص ڈیوائیڈر ختم
ایل ڈی اے نے شہر میں پہلی بار آزمائشی طور پر شروع کیا گیا بائیک لین منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کلمہ چوک سے لاہور برج تک دونوں اطراف تجرباتی بنیادوں پربائیکرلین بنائی گئی تھی,کلمہ چوک سےلاہوربرج تک بائیکر لین کیلئے کرب سٹونز سے بنائی گئی مخصوص ڈیوائیڈر کو ختم کردیا گیا,ایک ہفتہ بعد لاہور برج سے کلمہ چوک تک بائیکر لین کی مخصوص بنی کو بھی ختم کردیا جائیگا.ایل ڈی اے نے گزشتہ رات ایک سائیڈ سے بائیک لین کی بنی کو ختم کرکے مین فیروز پور روڈ سےملادیا,بائیک لین کے ڈیوائیڈر کو ختم کرنے کے بعد بائیک لین کا پینٹ اور نشانات باقی رہیں گے,منصوبے کو بنا کر جب ٹریفک چلائی گئی تو ٹریفک فلو بری برح ناکام ہوگیا تھا
Leave A Comment