تازہ ترین

اوکاڑہ میںمعمولی تلخ کلامی پر انسانیت  سوز سلوک. 3 ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا.سر کے بال کاٹ ڈالے اور منہ کالا کر دیا.پولیس نے مرکزی ملزم گرفتار کو کر کے  مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ چک نمبر 107/9ساہیوال کا رہائشی بلال اپنے عزیزوں کو ملنے اوکاڑہ کے گاؤں 19 جی ڈی آیا جہاں اس کی علی حسنین سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی. جس پر مشتعل ہوکر  علی حسنین نے اکرم اور منظوراں بی بی سے مل کر بلال کو تشدد کا نشانہ بنایا اسے ایک کمرے میں بند کر کے اس کے سر کے بال کاٹ  ڈالے اور منہ کالا کر دیا. پولیس تھانہ ستگھرہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 400/25 درج کر لیا. 

پولیس نے مرکزی ملزم علی حسنین کو گرفتار کرکے  تفشیش شروع کر دی ہے. جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Leave A Comment

Advertisement