تازہ ترین

  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شیر شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔شیر شاہ کے خلاف 9 مئی کے جناح ہاؤس حملے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ کیس کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی جہاں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جن میں لاہور کے حساس اور عسکری مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔ جناح ہاؤس لاہور (کور کمانڈر ہاؤس) پر حملے کو ریاستی اداروں کے خلاف انتہائی سنگین اقدام قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ سماعت کی تاریخ پر مقرر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement