راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔
Leave A Comment