تازہ ترین

قومی شاہراہ پرمسافرکوچ نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی بچے کوکچل ڈالا‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘کاراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘ میاں بیوی سمیت 3جاں بحق‘ بچے سمیت3زخمی‘طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ٹبی گل محمدکارہائشی27سالہ عرفان اپنی25سالہ بیوی عذرا اور5سالہ بیٹے حسن کے ہمراہ موٹرسائیکل پررشتہ داروں سے ملنے کے بعد واپس گھرجارہاتھا کہ مسافرکوچ  نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں بیوی عذرا موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ شوہرعرفان ہسپتال میں دم توڑگیاجبکہ شدید زخمی ہوجانے والے 5سالہ بیٹے حسن کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ مسافرکوچ ڈرائیورکوچ موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔

دوسراحادثہ کندھ کوٹ(سندھ)کے رہائشی20سالہ خادم حسین کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پرکام کے سلسلہ میں انتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘ شدید زخمی ہوجانے پرخادم حسین کوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں خادم جانبرنہ ہوپایاورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔

 تیسراحادثہ چک94پی کے رہائشی محمدسرور اورآصف صادق کے ساتھ پیش آیا جوکار پرکام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ کارسامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں محمدسرور اورآصف صادق شدید زخمی ہوگئے‘دونوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement