تازہ ترین

معروف فوٹو گرافر صحافی نے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کے جانی نقصان پر رائٹرز کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ آٹھ سال کام کرنے بعد اب استعفیٰ دے دیا۔اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا جس میں کھل کر ادارے کی اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔خاتون صحافی نے رائٹرز پر الزام عائد کیا کہ ان ادارہ اسرائیل کے جھوٹے دعووں کو تقویت دے کر غزہ میں 245 صحافیوں کے "منظم قتل" کو جواز فراہم کر رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا رائٹرز نے فلسطینی صحافی انس الشریف جن کی رپورٹس نے ادارے کے لیے پلٹزر پرائز جیتا تھا، کے قتل پر بھی اسرائیلی پروپیگنڈے کا ساتھ دیا اور انس کا دفاع کرنے سے انکار کیا۔ میں اس ظلم کے ساتھ کھڑی ہونے کے بجائے انصاف اور مظلوم کا ساتھ دینا چاہوں گی اور احتجاجاً اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

Leave A Comment

Advertisement