اے این ایف کی منشیات کے بین الصوبائی گروہ کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کے خلاف کارروائی کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔خیبرپختونخوا سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی اطلاعات پر شیخوپورہ کے قریب ناکہ لگا کر چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ دو مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لینے پر 43 کلو 200 گرام چرس اور 6 کلو 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔منشیات کے ساتھ ساتھ ایک 30 بور پستول بھی برآمد ہوا، گرفتار افراد کا تعلق پشاور، سوات اور مہمند سے ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش جاری ہے۔
Leave A Comment