تازہ ترین

20روزقبل اغواء ہونے والے منی ٹرک ڈرائیورکوکچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے قرآن پاک کے واسطے رہاکردیا‘ پولیس کی جانب سے زبان بندی کی ہدایت‘ مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس منی ٹرک کوڈرائیورکوبازیاب کرنے میں ناکام رہی‘ 20روزقبل سلطان پورپنوں عاقل کے رہائشی منی ٹرک ڈرائیور سکندر کو قومی شاہراہ پر28والی کے نزدیک سے اس وقت اغواء کرلیاگیاتھا جب وہ اپنے منی ٹرک پرسبزی لوڈ کرکے واپس گھوٹکی(سندھ) جارہاتھاجس کی رہائی کے عوض کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے ورثاء سے بھاری تاوان طلب کیاتھا تاہم ورثاء کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ انتہائی غریب ہیں ورتاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتے‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزورثاء قرآن پاک سمیت کچہ کے علاقہ میں گئے اور سکندرکی رہائی کے لئے قرآن پاک کاواسطہ دینے پراغواء کاروں نے سکندرکورہاکردیاجوباحفاظت اپنے گھر پہنچ گیا‘ جبکہ پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود منی ٹرک ڈرائیورسکندرکوبازیاب کرنے میں ناکام رہی۔

Leave A Comment

Advertisement