وزیراعظم نے گلگت میں سیکڑوں جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کو قومی ہیرو قرار دے دیا، فی کس 25 لاکھ انعام
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلوف کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے 3 چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے ملاقات ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیکس پیش کئے گئے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا آپ تینوں گلگت بلتستان کے ہیروز ہیں. بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو آپ پر فخر ہے. انسانی خدمت کا آپ کا یہ اقدام ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا وزارت موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام پر تیزی سے کام کر رہی ہے. مستقبل کے لئےایسا مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے بروقت اطلاع کی بدولت کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سانحے سے بچا جا سکے گا. وصیت خان، انصار اور محمد خان نے اس پذیرائی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا. انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے، جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں.
وصیت خان، انصار،محمد خان بکرے چرانے کا کام کرتے ہیں جنہوں نے بلندی پر گلوف دیکھتے ہوئے اپنے گاؤں کال کر کے پیشگی اطلاع دی جس کی وجہ سے 3 گاؤں کے مکینوں کا بروقت انخلا ہوا اور انسانی جانیں بچ گئیں۔
Leave A Comment