تازہ ترین

ہول سیل ڈیلرز اور چھوٹے دوکانداروں کی ملی بھگت کے باعث لاہور میں تاحال چینی کی قلت برقرارہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےلاہور میں ہر روز 700ٹن چینی سپلائی کی جارہی ہے لیکن گلی محلوں میں چینی دستیاب ہی نہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں چینی کی شدیدقلت کے باعث شہری سرکاری ریٹ پر چینی کو ترس گئے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کے باعث چینی کی سپلائی میں گھپلے بھی سامنے آئے ہیں،لاہور کے علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن،مسلم ٹاؤن،سمن آباد،شادمان، فیصل ٹاؤن، وحدت روڈ، منصورہ، ملتان روڈپر واقع کریانہ سٹورزپر چینی دستیاب نہیں ہے۔

لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے چینی سپلائی پر چیک لگانے کا مطالبہ کیا ہے،صدر لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور میں ہر روز سات سو ٹن چینی سپلائی کر رہی ہے، دوکانداروں کو چینی کی سپلائی کے باوجود شہری چینی کو ترس رہے ہیں،اس لئے ضلعی انتظامیہ ہول سیل ڈیلرز اور دوکانداروں کو فراہم کی گئی چینی پہ چیک لگائے،حکومتی چینی عام شہریوں کی بجائے بلیک میں بیکریوں کو سپلائی کی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement