لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے والا محکمہ پولیس کا ملازم گرفتار
لاہور ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جونیئر کلرک خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ فضل عباس شیرازی کوکینال روڈ مغلپورہ سےگرفتارکیاگیا،ملزم کینال روڈپرزبردستی خاتون کو موٹرسائیکل پر بٹھانا چاہتاتھا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے دست درازی کی ۔ڈولفن ٹیم نے ملزم کو پکڑ کر مغلپورہ پولیس کے حوالے کیا،ملزم ڈی آئی جی آپریشنز برانچ میں تعینات ہے۔
Leave A Comment