تازہ ترین

حیدرآباد میں فتح چوک کے مقام پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حیدرآباد میں تھانہ حالی روڈ کی حدود فتح چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں ٹریفک سیکشن سائیٹ کی جانب سے ٹریفک روانی کی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار نور محمد ولد عمر حیات اعوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔حالی روڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا، تاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

Leave A Comment

Advertisement