رحیم یارخان:گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 6خواتین سمیت 11افراد کا اقدام خودکشی
گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 6خواتین سمیت 11افراد کا اقدام خودکشی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ بہادر پور کی رہائشی 30سالہ ثمینہ بی بی‘ کالونی امانت علی کی رہائشی 40سالہ آمنہ بی بی‘ جناح پارک کی رہائشی 32سالہ شہناز بی بی‘ جمالدین والی کی رہائشی 23 سالہ یاسمین‘ شیخ واہن کی رہائشی 18سالہ لائبہ‘ قذافی کالونی کی رہائشی 16سالہ صائمہ بی بی‘ چک 116پی کے رہائشی 34سالہ ریاض‘ کچہ چوہان کے رہائشی 20سالہ احمدحسین‘ مومبارک کے رہائشی 22سالہ عمران‘ ظاہر پیر کے رہائشی 30 سالہ ساجد اور ابوالحسن کالونی کے رہائشی 33سالہ فیضان کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں موجود ذرائع نے بتایا کہ ان افراد نے گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اور بیروزگاری سے تنگ آکر اقدام خودکشی کیا ہے۔ متاثرہ افراد کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Leave A Comment