تازہ ترین

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، حکومت پاکستان نے پاکستان بنگلا دیش علمی راہداری کا اعلان بھی کیا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکہ میں ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین بھی شریک ہوئے۔

بنگلا دیشی طلباء کے لیے سکالرشپس کا اعلان

دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کے موقع پر پاکستان نے پاک بنگلا دیش علمی راہداری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگلے پانچ برسوں کے دوران 500 بنگلا دیشی طلباء کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالرشپس دی جائیں گی۔ ان میں سے ایک چوتھائی سکالرشپس طب کے شعبے میں دی جائیں گی، اس کے علاوہ، اسی مدت کے دوران 100 بنگلا دیشی سول سرونٹس کے لیے تربیتی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید برآں پاکستان نے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت بنگلا دیشی طلباء کو دی جانے والی سکالرشپس کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی و حکومتی پاسپورٹ پر بغیر ویزا داخلے کی سہولت

پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

Leave A Comment

Advertisement