لاہور: مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزم ہلاک
مختلف علاقوں میں کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ لاہور کے علاقے چونگ، نشتر اور کینٹ میں مبینہ طور پر 3 مختلف پولیس مقابلوں میں ملزمان ہلاک ہوئے، تمام ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ملزمان کے ساتھیوں نے اُنہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ان کے اپنے ہی ساتھی مارے گئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment