لاہور : فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص گھی سپلائی کرنے والی فیکٹری کے خلاف آپریشن، 81ہزار کلو بناسپتی گھی تلف
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ جلو کے قریب انڈیگو روڈ پر آپریشن۔ معروف برانڈ کے گھی کے سیمپل فیل ہونے پر تیار سٹاک تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر فیکٹری کو 5لاکھ روپے جرمانہ عائد، 81 ہزار کلو گھی تلف کیا گیا ہے۔ بناسپتی گھی کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا، گھی میں وٹامن اے کی مقدار مقررہ حد کے مطابق نہیں تھی۔پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنوایا جائے گا، ناقص خوراک کا کاروبارکرنے والے کیخلاف مقدمہ درج اور کاروبار بند کر دیا جائے گا۔
Leave A Comment