لاہور : شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہورکی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، اے ٹی سی جج منظر علی گل سماعت نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ ریز خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم ہے۔
ملزم کو کب نامزد کیا گیاہے عدالت کا تفتیشی سے استفسار ، ستمبر 2023 سے ملزم مقدمے میں نامزد ہے۔ملزم کو ضمنی بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اس کیس میں ملزم نہیں تھے صرف ہمیں ہراساں کرنے کےلیے مقدمے میں نامزد کیا گیا ،شاہ ریز خان 27 ماہ سے ملک میں موجود ہیں متعدد بیرون ملک دورے کیے ملزم چھ مئی سے تیرہ. مئی تک چترال میں تھا ، ہمارے تمام پاس شواہد موجود ہیں ہم سارا ریکارڈ پیش کرسکتے ہیں اگر نامزد تھے تو 27 ماہ کیوں لگے گرفتاری کرنے میں ؟ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے ، 27ماہ میں ملزم کا کوئی ریکارڈ موجود ہے تو سامنے لائیں
یہ صرف بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہونے کا ردعمل ہے
کیس کی فائلیں منگوائیں عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم ،عدالت نے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
Leave A Comment