پاکستان، جنوبی افریقا ویمنز سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا، سیریز 16 سے 22 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز پہلی بار دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں امپائرنگ کریں گی، ان کے ساتھ آسٹریلیا کی کلیئر پولو سیک بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔پاکستانی آفیشلز میں طارق رشید آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھائیں گے جبکہ حمیرہ فرح کو ریزرو امپائر نامزد کیا گیا ہے۔سیریز کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے، یہ سیریز پاکستان میں ویمنز کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستانی آفیشلز کے کردار کو مزید اجاگر کرے گی۔
Leave A Comment