رحیم یارخان : موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے ریسکیوایمبولینس سامنے سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکراگئی‘ 4ریسکیواہلکاروں سمیت 6جاں بحق
رحیم یارخان( أن لائن)موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے ریسکیوایمبولینس سامنے سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکراگئی‘ 4ریسکیواہلکاروں سمیت 6جاں بحق‘ متعدد زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے‘ صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز‘ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نےحادثہ میں ریسکیواہلکاروں سمیت چھ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ریسکیو1122 کی ایمبولینس خانپورسے مریض کوشفٹ کرنے کی غرض سے رحیم یارخان آرہی تھی کہ کوٹ سمابہ محمدنگرکے نزدیک اچانک سائیڈروڈ سے مین روڈ پر آنیوالے موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے ایمبولینس سامنے سے آنیوالی مسافرکوچ نمبری BSH 444سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں انچارج ریسکیوسرکل خانپور عدیل غفار‘ شفٹ انچارج شاہد رزاق‘ میڈیکل ٹیکنیشن فرہاد خان‘ڈرائیور احمد کے علاوہ زبیدہ بی بی اور منظوراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہونیوالے افراد کوفوری طور پر دیگر ایمبولینسز‘ ریسکیو1122 کے ذریعے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں‘ ڈی ایس پی ٹریفک محمدساجد موقع پر پہنچ گئے اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ بعدازاں ڈی پی اوعرفان علی سموں نے ہسپتال منتقل کئے گئے زخمیوں کی بھی عیادت کی زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز‘ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا حادثہ میں ریسکیو اہلکاروں سمیت چھ افراد کی ہلاکت پر اظہارافسوس کیا ہے جبکہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے حادثے بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Leave A Comment