ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشیں: 7 افراد ہلاک، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والے مختلف واقعات 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹرا کے دیگر شہروں میں شدید بارشیں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔
بارشوں کے بعد ممبئی میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہر کی پروازیں اور ریل سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی یونیورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
Leave A Comment