تازہ ترین

معاشی بدحالی کے شکار سرکاری ملازمین شدیدف ذہنی اذیت کاشکار ہوچکے ہیں‘ پنجاب حکومت مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری نظام کوچلانے والے ملازمین کے حقوق سلب کررہی ہے‘ 21اگست کو پنجاب کے تمام اضلاع میں سرکاری ملازمین مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے جبکہ ملتان میں بڑا احتجاجی اجتماع منعقد ہوگا جس سے اپیکا کے مرکزی صدر وچیئرمین اگیگا پنجاب چوہدری خالدجاویدسنگھیڑا اورجنرل سیکرٹری اگیگا پرفیسر فائزہ رعنا سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن وآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس کے ضلعی صدر محبوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی بے حسی اور ملازم دشمن پالیسیوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں‘ ہوشرباء مہنگائی نے چھوٹے ملازمین کا جینا محال کررکھا ہے جبکہ حکومت پنجاب اپنی شاہ خرچیوں اور اراکین اسمبلی کونوازنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر وفاق کی طرز پر 30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس‘ تنخواہوں اوردیگر الاؤنسز میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دے تاکہ ملازمین ذہنی انتشار سے باہر نکل سکیں۔ کلرکس‘ اساتذہ‘ پروفیسر پیرا میڈیکل‘ درجہ چہارم ملازمین اپنے حق کیلئے آواز حق بلند کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور حکومت پنجاب کو بتادیں کہ تمام ملازمین متحد ہیں اوراپنا حق لینے کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement