تازہ ترین

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔دوران ٹریڈنگ 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 49 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں دیکھی گئی، جبکہ این بی پی، ایم ای بی ایل، حبکو، اے آر ایل، پی آر ایل اور بی او پی کے شیئر مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

Leave A Comment

Advertisement