تازہ ترین

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس کے دورہ پر دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں انکی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا، جس پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔اس موع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس دونوں اوپیک باڈی کے رکن ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اوپیک ممبران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement