انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان کے میچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے میچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔پاکستانی ٹیم کے سفری مسائل کی وجہ سے میچ کے وقت میں ردوبدل کی گئی ہے۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ اب شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل یہ میچ آج صبح 10 بجے تھا، میچ دوسری بار ری شیڈول ہوا۔پاکستانی ہاکی ٹیم تین دن تاخیر سے چین پہنچی ہے۔