تازہ ترین

اٹک کے شادی خان گاؤں کے قریب 25 چرواہے دریائی علاقے میں پھنس گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ چرواہے دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے کے باعث پھنسے، ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، پھنسے ہوئے افراد کو جلد ریسکیو کر لیا جائے گا۔چرواہے دریائی علاقے میں مویشی چرا رہے تھے، دریا کی سطح بلند ہونے سے راستے بند ہو گئے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں اور پہاڑوں سے برف پگھلنے کے سبب ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس سے کئی جگہوں پر سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوئی ہے۔اسی ہفتے دریائے سوات میں سیالکوٹ اور مردان کے سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوئے۔ حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ شہری نشیبی علاقوں اور دریائی علاقوں سے دور رہیں۔

Leave A Comment

Advertisement